• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کے’ کالے چشمے‘کی دھوم

Bollywood Barbie Doll Katrina Song Kala Chashma Famous
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کے’کالے چشمے‘کی ان دنوں دھوم مچی ہوئی ہے۔

جی ہاں۔بالی ووڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم’بار بار دیکھو’کے پہلے گانے ’کالا چشمہ‘نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے اور ریلیز کے پہلے ہی دن 4اعشاریہ3ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا پر فلمائے جانے والے گانے’کالا چشمہ‘کو امرارشی، بادشاہ اور نیہا ککرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول امرک سنگھ اور کمار نے لکھے ہیں۔

نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔

کرن جوہر، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پرڈیوس کردہ اس فلم میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور ا شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈکی نئی فلم’بار بار دیکھو‘رواں سال 9ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین