• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشن انڈر 16 فٹبال کپ جیت کر کھلاڑیوں کی وطن واپسی

South Asian Under 16 Football Team Back Home After Winning Tournament
پاکستانی انڈر 16 فٹبال ٹیم سری لنکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشن فٹبال کپ میں جیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور انٹرنیشل ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جیت کا اصل کریڈٹ کوچ کی محنت اور کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کو جاتا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیڈریشن کو اپنے اندرونی مسائل حل کر کے فٹبال کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ہرانا سب سے یادگار لمحہ تھا آئندہ بھی جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
تازہ ترین