• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر ،حل کے لئے پاک بھارت بات چیت کریں،امریکا

Kashmir Problem India Should Talk About To Find Solution
رفیق مانگٹ...امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور ددیا ہے کہ دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے مذاکرات جاری رکھنے چاہیے۔ دونوں ممالک بیان باز ی سے گریز کریں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا’انڈیا ٹو ڈے،ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس‘کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیر سمیت اپنے اختلافات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے۔

اعلیٰ امریکی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے عمل جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خدشات اور کشیدگی سے نمٹنے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اوردونوں ممالک کو یہی مشورہ دیں گے کہ مسائل کو حل کرنے کےلئے مذاکرات کے عمل کوآگے بڑھائیں ۔

کشمیر کے مسئلے کے بارے بات کرتے ہوئےمحکمہ خارجہ کےسینئر حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کومذاکرات کے ذریعے اس بات کے تعین کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس پر امریکی پوزیشن اور نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، دونوں ممالک اپنے خدشات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کے عمل کو جاری ر کھیں اور امریکا اس کے لئے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بیان بازی کے حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہا ں بیان بازی آجاتی ہے وہاں مکالمے کاعمل مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سےخدشات اور محرومیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی دہشت گرد گروپ ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

بلوچستان کے معاملے پر امریکا نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین