• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی ہڑتال: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کر دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہڑتال کے باعث بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کر دیے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدم پیروی پر متعدد درخواستیں خارج کیں۔

عدالت نے کہا کہ وکلاء ہڑتال کے باعث سائلین اور ان کے کیسز متاثر نہیں ہونے چاہئیں، جو لوگ ضمانت کے منتظر ہیں، ان کی پریشانی بھی مدنظر رکھیں۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اکثر کیسز مہینوں بعد مقرر ہوتے ہیں، ہڑتال کے باعث ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

مہرین یعقوب اور 3 دیگر اساتذہ کی مستقلی کےلیے دائر درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی گئیں، منسٹری آف پلاننگ کے خلاف نائلہ عروج کی ریگولرائزیشن کی درخواست بھی عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

ماربل فیکٹری کو سیل کرکے جگہ کو نقصان پہنچانے کا کیس بھی وکیل کی عدم حاضری پر خارج کیا گیا، جبکہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے کمرشل پلاٹ کیلئے این او سی کے حصول کی درخواست بھی وکیل نہ آنے پر خارج کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید