• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے اپناآفیشل ویڈیوگیم لانچ کردیا

Salman Khan Launches His Official Game
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مداح اُن کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

سلمان خان نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘ (Being Salman) لانچ کردیا ہے جس میں سلمان خان کے تین مشہور فلمی کردار، چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم ناانصافی، برائی کا خاتمہ اور دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو گیم کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے ’بِینگ سلمان‘ گیم کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے سلمان خان اِن دنوں اپنی نئی آنے والے فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جو اگلے سال عید کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین