• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :بچوں کے اغواء میں مبینہ طور پر ملوث ہیڈ نرس معطل

Peshawar Children Kidnapping Probe Lady Reading Suspected Head Nurse Suspende
پشاور میں بچوں کے اغواء اور فروخت کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی گریڈ 17کی ہیڈ نرس دل راز بیگم کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

دل راز بیگم کے خلاف بچوں کے اغواء اور فروخت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔
تازہ ترین