• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Clips Of Morgan Released
امریکن سائنس فکشن فلم’ مورگن‘ کی نئی سنسنی خیز جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

لیوک اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے رِسک مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے گرد گھومتی ہے جو لیبارٹری میں کیے گئے ایک تجربے کے حوالے سے کشمکش کا شکار دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کیٹ مارا، پال جیاماٹی، بوئڈ ہالبروک، ٹوبی جونز اور کرس سولیوان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مارک ہفام کی پروڈیوز کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 2ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین