• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: مویشیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم جاری

Balochistan Spraying Campaign To Prevent Congo Virus In Cattle
بلوچستان میں مویشیوں کے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے اور اب تک مہم کے دوران چار لاکھ جانوروں کو اسپرے اور علاج معالجہ کیاجاچکا ہے۔

محکمہ امور حیوانات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، اوتھل، سبی، زیارت، قلات، خضدار اور لورالائی میں مویشیوں کے تحفظ کے لئے کانگو وائرس کی روک تھام اور بچاؤ اسپرے کی خصوصی مہم گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔

اسپرے مہم کے دوران اب تک تقریباً چار لاکھ جانوروں کو اسپرے اور علاج معالجہ کیا گیا۔

کانگو وائرس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی دینے کے لئے خصوصی طور پرتشہیری مہم بھی جاری ہے۔

کوئٹہ کی مویشی منڈیوں میں مستند ڈاکٹرز بمعہ ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے جو جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے اسپرے کے لئے موجود ہیں جبکہ منڈیوں میں مال مویشی فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کو مویشی منڈیوں میں داخلے سے قبل کانگو وائرس سے بچاؤ کا اسپرے ضرور کرائیں ۔
تازہ ترین