• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جناح اسپتال کی دیوار گرگئی، شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

Jinnah Hospital Wall Collapsedone Killed
احمر رحمان...کراچی کے جناح اسپتال میں دیوار کے سائے میں بیٹھنا غریب خاندان پر قیامت ڈھا گیا،جناح اسپتال کی بیرونی دیوار گرنے سے شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والے علی اصغر نامی شخص کی بیوی رشیدہ اور بیٹی ثمرین کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،حادثے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے تمام دیواروں کو چیک کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق چند ماہ قبل اسپتال کی بیرونی دیوار سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اونچی کی گئی تھی، دیوار کے ساتھ لگے درخت اب دیوار سے ٹکرا رہے تھے،جس کی باعث دیوار گری ہے۔
تازہ ترین