• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے دہشتگرد تنظیموں کے اکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کردیئے

State Bank Began To Freeze Accounts Of Terrorist Organizations Blocked
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا )کی ہدایات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا، دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنا شروع کردیئے۔

دہشت گرد تنظیموں اور ان کےسہولت کاروں کےاکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہےاور شیڈول 4 میں شامل افراد کے ملک بھرمیں 2 ہزار 100 کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کو شیڈول4 میں شامل افراد کے نام اورشناختی کارڈزکی فہرستیں دی گئی تھیں، اسٹیٹ بینک نےنجی بینکوں کو 15 روز قبل ہدایات جاری کیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول4 میں شامل افراد کی فہرستیں ضلعوں کی سطح پرحال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔
تازہ ترین