• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کرے ، شہبازشریف

Britains Support For The Resolution Of Kashmir Issue Cm
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،کوئی قوم یاملک اس سے تنہا نہیں نمٹ سکتا ،برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی تعاون کرے ۔

لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان پرامن ملک ہےاور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو بھی موجودہ صورتحال پر تشویش ہےاور وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتا ہے ۔

امریکی سفارت خانےکےڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ نے بھی وزیر اعلی ٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی سےنمٹنےکیلئےاقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وقت کےساتھ ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین