• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن دو تلوار پر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کیلئے مظاہرہ

Protest For Releasing Wasim Akhtar
کراچی میں کلفٹن دو تلوار پر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس میں وسیم اختر کی اہلیہ، رشتے دار، سول سوسائٹی اور فنکاروں نے شرکت کی ۔

وسیم اختر کی بیٹی مہوش وسیم کا کہنا تھا کہ اپنے والد کی رہائی کے لیے باہر آئی ہوں، جب تک ان کو رہا نہیں کیا جاتا مظاہرے کرتے رہیں گے۔

وسیم اختر کی اہلیہ نائلہ وسیم کا کہنا تھا کہ میئر کراچی پر مسلسل مقدمات بنائے جارہے ہیں، شہر کے حالات میئر کی رہائی کے بعد ہی بدلیں گے، ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہے۔

متحدہی قومی موونٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔
تازہ ترین