• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں، عاصم باجوہ

Ready For Every Situation Asim Bajwa
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی بارڈر کی صورتحال پر پوری طرح سے نظر رکھی ہوئی ہے ، ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں،افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے راجگال کا مکمل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔آرمی چیف کی جرمنی سےواپسی کےبعد اسپیشل آپریشنل میٹنگ ہوئی ہے۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے مین آپریشنز مکمل ہوچکے ہیں،اس موقع پر پکڑے گئے دہشت گردوں کو بھی صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وارسک کرسچن کالونی میں 4دہشتگرد گھس گئے تھے،کالونی کے مقامی گارڈز نے انہیں کنٹرول کیا ، 4سہولت کارتھے،منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحد پر پوری نظر ہے اور ہر طرح سے تیار ہیں،پاکستان نے ہمیشہ ذمے داری سے بات کی ہے ،راجگال میں پاک فوج موجود ہے، وہاں پوسٹیں تعمیرہورہی ہیں، بارڈر مینجمنٹ کے لیے 20 سے زائد پوسٹوں پر کام مکمل ہوچکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزیدبتایا کہ1470 کومبنگ آپریشن خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہوئے ہیں، سہولت کاروں کا نیٹ ورک گھیرے میں آرہا ہے ،سہولت کاری میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ٹی ڈی پیز کی بحالی میں ہر ممکن مدد کرنا ہوگی ۔
تازہ ترین