• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مارچ کیلئے 2 لاکھ افراد کردیں، ٹرانسپورٹ ہم دینگے: رانا ثناء

If Imran Gathered Two Lakh People For March We Would Provide Transport Rana Sana
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ مارچ کے لیے بڑی پیش کش کردی، ان کا کہنا ہے کہ مارچ کے لیے 2لاکھ بندے پورے کریں، ٹرانسپورٹ اور کرایہ دینے کے لیے تیار ہیں ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نے رائے ونڈ مارچ میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا ہے، 2لاکھ لوگ بھی آگئے تو تحریک انصاف کو بڑی پارٹی مان لیں گے۔

انہوں نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نےعمران خان کے جلسے کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں، عمران خان نے 5 لاکھ کارکن اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیاہے، لیکن آج حالت یہ ہے کہ وہ جلسہ کامیاب بنانے کیلئے در در کی خاک چھانتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، رائیونڈ جلسے کیلئے ان کی مرضی کاروٹ تشکیل دیا گیا،ان کے کہنے پر سڑکوں پر کنٹینر زلگائے گئے، کسی کارکن کو رائیونڈ جلسے میں آنے سے نہیں روکا، لیکن یقین ہے کہ شیخ شیطان صاحب کچھ ایساضرور کریں گے جس سے حالات خراب ہوں۔

رانا ثناءاللہ نےبتایاکہ محرم الحرام کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کیلئے آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا، محرم کے 1249جلوس اور 3264 مجالس انتہائی حساس قراردیئےگئےہیں،جبکہ ایک لاکھ 99 ہزار پولیس اہلکار اورساڑھے 3 لاکھ رضاکاراس دوران ڈیوٹی دیں گے۔
تازہ ترین