• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسکول گارڈ کی بندوق چلنے سے6 افراد زخمی

Lahore School Guard Gun Fire 6 People Injured
میاںمحمد عابد...لاہور میں والٹن روڈ پر ایک اسکول کے سکیورٹی گارڈ سے مبینہ طورپر اچانک گولی چل گئی ،جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق والٹن روڈ پر سکول میں چھٹی ہوئی ،تو اس دوارن نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ الیاس سے بندوق چل گئی۔کارتوس کے چھرے لگنےسے 4 بچے اور2 راہگیر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ،جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری طرف پولیس نے سیکیورٹی گارڈ الیاس کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں کر لیا ہے۔
تازہ ترین