• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تعلیمی بورڈ ز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Sindh Education Boards Major Changers
سندھ کے تعلیمی بورڈ ز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیا گیا ہے۔ کراچی کے میٹرک اور انٹر بورڈز کے چیئرمین ہٹا دیئے گئے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انور زئی کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر سعید الدین کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین اختر غوری کو ہٹا کر انعام احمد کو نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیرمین فصیح الدین کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ مسرو احمد شیخ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمینمین ہوں گے۔

اُدھر غلام مجتبیٰ کو سکھر بورڈ جبکہ ڈاکٹر علی بروہی کو لاڑکانہ بورڈ کا چیرمین لگا دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقرریاں سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ کمیٹی نے بورڈز کے نئے چیئرمین کے نام قائم علی شاہ کے دور میں سندھ حکومت کو بھیجے تھے تاہم وزیر اعلیٰ ہاوس نے سیاسی مصلحتوں کی بنیاد پر طویل عرصے تک سرچ کمیٹی کی سفارش پر کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین