• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈسے لوہان شامی مہاجرین کے کیمپ پہنچ گئیں

Lindsay Lohan Arrives At Syrian Refugee Camp
ہالی و وڈ اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہان ترکی میں شامی مہاجرین کے کیمپ پہنچ گئیںجہاں انھوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف بانٹے ۔

ہالی و وڈ اداکارہ و گلوکارہ لِنڈسے لوہان ترکی کے نائب وزیرِ کھیل کے ہمراہ مہاجرین سے ملاقات کی اور زخمی مہاجرین کی عیادت بھی کی ۔

اس موقع پر وہ شامی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ اداکارہ نے کیمپ میں کافی وقت گزارا اور حلب شہر سے بمشکل جان بچا کر ترکی پہنچنے والے ایک خاندان کے مسائل سنتی رہیں۔

اداکارہ نے بچوں میں بعد ازاں تحائف بھی تقسیم کئے اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تازہ ترین