• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ پاکستانی فوج ہے، کوئی 5 کلومیٹر اندر آ کر بچکر دکھائے، عاصم باجوہ

No One Will Escape If Enter Pakistan In Only Five Kilometers Asim Bajwa
یہ پاکستان آرمی ہے، کوئی پانچ کلومیٹر اندر آکر بچ کر تو دکھائے،پاک فوج نے دشمن کے چہرے سے جھوٹ کا نقاب نوچ کر کنٹرول لائن کی گھاٹیوں پر پھینک دیا، لائن آف کنٹرول پر آئوٹ آف کنٹرول ہونے والے دشمن کو اوقات میں رہنے کی وارننگ دے دی، افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مہم جوئی کرنے والے دشمن کو ایسا جواب ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

سرجیکل اسٹرائیکس کے کھوکھلے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھولتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارتی ہیلی کاپٹرز آئے تو کیا بے آواز تھے،پیراٹروپرز کو نیچے اتارا اور گولی بھی نہیں چلی، بھارتی دعوے جھوٹ ہیں،بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کو کنٹرول لائن کا دورہ کرایا گیا،سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوے کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتیوں کو جو جواب ملا اس میں ان کی ہلاکتیں بھی ہوئیںلیکن بھارت اسے چھپا رہا ہے۔
تازہ ترین