• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسین بولٹ کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر ریلیز

Film On Usain Bolts Life Trailer Released
اپنی رفتار سے دنیا پر دھاک بٹھانے والے دنیاکے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی زندگی اب بڑے پردے پر پیش کی جائے گی ، یوسین بولٹ پر بننے والی دستاویزی فلم ’آئی ایم بولٹ‘ کا ٹریلر پیش کردیا گیا،فلم نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

جمیکن اسٹار کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں شائقین ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ سکیں گے،دنیا کے تیز ترین انسان کی ٹریننگ اور ریس سے قبل ان کی تیاریاں بھی فلم کا موضوع ہیں۔

یوسین بولٹ نے رواں سال ریو اولمپک میں تین گولڈ میڈل حاصل کئے جس کے بعد ان کے گولڈ میڈل کی تعداد 9 ہوچکی ہے ،یوسین بولٹ 2017 میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہو نے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین