• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے پنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار مانگ لئے

Federal Demanded 25 Officials From Punjab Police
تحریک انصاف کے2نومبر کو اسلام آباد بند کرنےکے اعلان پر وفاق نے پنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار مانگ لئے۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کےمطابق وفاق نےایک مراسلے کے ذریعےپنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار طلب کئےہیں اورکہاکہ صوبےکےتمام اضلاع سے500 سے لےکرایک ہزار تک جوان بھجوائے ۔ان اہلکاروں کے قیام اور دیگر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ پنجاب کانسٹبلری کےعلاوہ مزید اہلکار بھی اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔
تازہ ترین