• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسران کیخلاف مقدمہ

Case Registered Against 3 Nadra Officials For Giving Nic To Sharbat Gulla
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں نادرا کے سابق تین افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں ملوث نادرا کے سابق تین افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائرکٹرز ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق تینوں افسر ان پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین