• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India To Make Passport First To Built House Toilet
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے،پاسپورٹ بنوانے کیلئے انوکھی شرط عائد کر دی ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مالوالہ پولیس نے منفرد سوچ اپناتے ہوئےوزیراعظم مودی کی’صاف بھارت‘ مہم میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگرملک سےباہر جانا ہے؟پاسپورٹ بنوانا ہے؟پہلے گھر میں ٹوائلٹ بنواؤ،پھردور کی سوچو۔

گھرمیں بیت الخلا بنوانے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا۔ صرف انہیں پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا، جو گھر میں ٹوائلٹ بنوائیں گے۔

بھارت میں 64 کروڑ افراد گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں ،’صاف بھارت‘ مہم کے ذریعے وزیراعظم مودی نے ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد کررکھا ہے،یعنی ذہن کی گندگی صاف ہو نہ ہو،بھارت سے گندگی دور کر دو۔
تازہ ترین