• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

Indian Army Continue Firing On Line Of Control
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے بارڈر سیکورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

کنٹرول لائن پر گولہ باری اور فائرنگ کے نوے سے زائد واقعات ہو چکے ہیں ۔ آج پھر بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ چک امرو کے شمال میں کی گئی ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح 9بجے سے 9بجکر30تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ۔
تازہ ترین