• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کی 2017 میں اجناس کی متوقع قیمتوں پر رپورٹ جاری

The World Bank Released A Report On Commodity Prices Expected In 2017
خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور سونے کی قیمت کم ہوگی۔ ورلڈ بینک نے 2017 میں اجناس کی متوقع قیمتوں پر رپورٹ جاری کردی۔

واشنگٹن سے جاری کی گئی کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک میں ورلڈ بینک نے رواں سال خام تیل کی فی بیرل اوسط قیمت 46 ڈالر رہنے کی توقع کی ہے۔

رپورٹ میں 2017 میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 55 ڈالرجبکہ توانائی کی مجموعی اوسط قیمت میں 25 فیصد اضافے کے اندازے لگائے گئے ہیں۔

دھاتوں ، معدنیا ت اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ ہوگا، رپورٹ کے مطابق آئندہ سال شرح سود میں اضافے کے سبب سونے کی قیمتیں کم ہونگی۔
تازہ ترین