• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن خان مومن ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Mqm London Leader Momin Khan Momin Arrest Again After The Bail
حیدرآباد میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو عدالت سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن اور رہنما ظفر راجپوت کو بغاوت کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی پر عدالت نے دونوں رہنماوں کو دس دس ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا۔

ایم کیو ایم لندن ظفر راجپوت کے مطابق ضمانت کے باوجود مومن خان کو عدالت کے باہر سے پولیس اہل کار زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ انہیں بھی دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ عدالت کے اندر چلے جانے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔
تازہ ترین