• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے ہمارا بیٹا اسپورٹس مین نہ بنے، ثانیہ مرزا

Wish Our Son Does Not Became An Sportsman Sania Mirza
معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا۔ ثانیہ مرزا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا بیٹا اگر بڑا ہو کر اسپورٹس مین بن گیا تو وہ کس ملک کی طرف سے کھیلے گا؟ بھارت یا پاکستان؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں توبہ کرتی ہوں کہ وہ اسپورٹس مین نہ ہی بنے۔ ہو سکتا ہے وہ ٹیچر، اداکار یا کچھ اور بن جائے۔ ہم نے اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ہمارا بیٹا کچھ بھی بن جائے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ جس مرضی ملک کی نمائندگی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور شعیب ملک کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم دونوں کواس بات پر فخر ہے کہ ہم کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کیلئے محبت اور امن کا پیغام رکھتے ہیں۔
تازہ ترین