• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں :گلوکارہ شہزادی ارم کی سرعام ہوائی فائرنگ

Lodhran Singer Erum Shahzadis Open Firining
لودھراں میں مقامی گلوکارہ نے سرعام ہوائی فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق گلوکارہ شہزادی ارم سیال نے ہوائی فائرنگ شادی کی تقریب میں کی ہے۔

معروف سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کی ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سامنے آئی ہے، جو انہوں نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر لگائی ہوئی ہے، وہ ایک سال قبل بہاولپور شفٹ ہوئی تھیں۔

ایس ایچ او سٹی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ گلو کارہ کے کہروڑ پکا والے گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں، اہل محلہ اورعلاقہ کونسلرز سے اس حوالے سے تصدیق کی ہے، فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ شہزادی ارم سیال نے ایک شادی کی تقریب میں سر عام ہوائی فائرنگ کی ہے، جس پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
تازہ ترین