• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

Pm Nawaz Condemns Attack On Police Training Centre
وزیر اعظم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیر تربیت اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کےلیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کا پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے ہاسٹل میں موجود زیر تربیت کیڈٹس کی سیکورٹی اور تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہدایت کہ انہیں صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔
تازہ ترین