• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ حملہ:18پولیس اہلکاروں کی میتیں تربت پہنچادی گئیں

Quetta Blast 18 Police Officer Dead Bodies Were Shifted To Turbat
پولیس ٹریننگ کالج حملے میں شہید18پولیس اہلکاروں کی میتیں تربت پہنچادی گئیں، اہلکاروں کو آج سپردخاک کیاجائےگا،واقعہ کی تحقیقات کےلئےایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

سانحے کے خلاف بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ، کوئٹہ میں تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ پاکستان بارکونسل کی جانب سےعدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاک فوج کا ایک کمانڈو اور 60پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔سانحے میں شہید اہلکاروں میں سے بیشترکاتعلق اندرون بلوچستان دوردراز علاقوں سے تھا،کچھ کےلواحقین کو تو اپنے پیاروں کی میتیں اپنے آبائی علاقوں میں لے جانے کےلئے ایمبولینس مل گئیں، کچھ کو خصوصی جہاز بھی میسر رہا،تاہم کچھ کو محض نجی مسافر گاڑیوں پر ہی اکتفاکرناپڑا۔

ادھر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقا ت کےلئےایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز گورایہ کی سربرا ہی میں ٹیم تشکیل دیدی ہے جبکہ پنجاب فارنزک ایجنسی کی خدما ت بھی حاصل کی جارہی ہیں تفتیشی ٹیم نےموقع سے شواہد جمع کرنےکاعمل شروع کردیاہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گردوں نے غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال کیا، دستی بم بھی استعمال کئے ۔ دھماکا خیز مواد کے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دہشت گردوں نے سی فور نامی بارودی مواد استعمال کیا ۔

تفتیشی حکام نے دھماکے کے مقام سے دہشت گردوں کےزیراستعمال کلاشنکو ف،پسٹل اورگولیاں قبضےمیں لےلی ہیں،جبکہ کرائم سین کو مزیدتحقیقات کےلئےمحفوظ کرلیاگیاہے ۔
تازہ ترین