• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pti March Schedule Of 2 Days
تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف پیدل احتساب مارچ کے پہلے 2 روز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پیدل مارچ کا آغاز صبح 9بجے داتا دربار سے ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق احتساب پیدل مارچ کی قیادت شبیر سیال کریں گے، جبکہ اعجاز چوہدری، چوہدری سرور، محمود الرشید اور دیگر رہنما مارچ کے شرکاء کو الوداع کہیں گے۔

مارچ کے شرکاء کا جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا اور ایمبولینس بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔ پیدل مارچ کے شرکاء رات کامونکی میں قیام کے بعد اگلے روز گوجرنوالہ پہنچیں گے۔
تازہ ترین