• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کے غیر ملکیوں سے رابطوں کا انکشاف

Disclosure Of Contacts Between Police Officers And Foreigners
پولیس افسران کے غیرملکیوں اور غیرملکی اداروں کے افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے حکومت سندھ کو پولیس افسران کے رابطوں سے متعلق رپورٹ دے دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران براہ راست یا بالواسطہ غیرملکی افراد اور ملازمین سے رابطے میں ہیں، جبکہ پولیس افسران اور ادارے بااثرجرائم پیشہ افسران سے بھی روابط رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی دہری شہریت کا معاملہ بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے،رپورٹ میں ایسے پولیس افسران اور اہلکاروں کی سخت نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بااثر جرائم پیشہ افراد سیاسی جماعتوں اور اداروں سے پشت پناہی حاصل کرتے ہیں۔
تازہ ترین