• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں’ڈاکٹر اسٹرینج‘کا رنگا رنگ پریمیئر

Colorful Premiere Of Doctor Strange In Berlin
مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم’’ 'ڈاکٹر اسٹرینج‘‘کابرلن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر فوٹو گرافروں کو پوز دئیے اور فلم کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور، میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیریئر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت میں4نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین