• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرکول ایریا میں ڈیم کی تعمیر کیخلاف مکینوں کا احتجاج جاری

Residents Protest Against Construction Of Dam In Thar Coal Area
تھر کول ایریا میں گاؤں کی اراضی پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا، دن رات جاری ہونے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں۔

گائوں گورانو کے دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے8 روز سےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دن رات دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئلہ نکالنے والی نجی کمپنی زرعی اراضیوں کے معاوضے یا متبادل کے بنا ہی زبردستی ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں۔ دوسری جانب کوشش کے باوجود نجی کمپنی کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہو سکا۔
تازہ ترین