• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے 6وکٹ پر 244رنز بنالئے

Sharja Test West Indies Made 244 For 6 Wickets
شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے 6وکٹ پر 244رنز بنالئے ہیں، اس قبل پاکستان ٹیم 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 255 رنز 8کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، پاکستان ٹیم کے بقیہ دو بیٹسمین اسکور میں مزید 26 رنز کا اضافہ 281 رنز پر آؤٹ ہوگئے، بشو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے تین بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا،بلیک ووڈ بھی 23 رنز بناکر چلتے بنے۔

اس موقع پر بریتھ ویٹ اور روسٹن چیس نے 83 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، روسٹن چیس 50 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے۔

وکٹ کیپر ڈوروچ نے بھی 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی دوسرے دن کے کھیل کے آخری لمحات میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر 244 رنز بنالئے تھے، بریتھ ویٹ 95 اور جیسن ہولڈر چھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تازہ ترین