• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کچھ بھی کرلے کل اسلام اباد کیلئے ضرور نکلوں گا، عمران

Will Leave Islamabad Tomorrow Imran Khan
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 2نومبر کو شٹ ڈائون کی کال دی ،حکومت نے پہلے ہی کردیا ہے،کل جو ہوا اس سےصوبوں کےدرمیان تعصب بڑھے گا،نواز شریف اس ملک کےلیے سیکیورٹی رسک ہے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری اپنی حکمت عملی ہے،میں کسی کے کہے پر عمل نہیں کرتا،حکومت چاہےشہر کے تمام راستے کھود دے میں 2نومبر کو ضرور نکلوں گا،پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج میں میرے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کہیں بھی جانا وزیر اعلیٰ کا آئینی حق ہے،کس قانون کے تحت روکا گیا ؟جھوٹ بولا کہ مسلح لوگ آ رہے ہیں، کہاں تھے مسلح افراد؟ پرویز خٹک کے ساتھ ایسا کیا گیا جیسے وہ دشمن کی فوج ہو۔

انہوں نے سوال کیا کہ کون سے قانون کے تحت کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے؟ کیا انصاف مانگنا کسی پر دبائو ڈالنا ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو آنےنہیں دیا جا رہا، لوگ پہاڑوں سے چڑھ کر آ رہے ہیں، جتنا ظلم کیا جارہاہے اتنا ہی قوم کا جذبہ بڑھ رہاہے،کل پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کےلیے نکلے گا۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھاکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والا میرا دوست نہیں ہوسکتا، نواز شریف کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، اس کے ذہن میں صرف پیسا چھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی پر کوئی دباؤ ڈال نہیں رہا، صرف انصاف مانگ رہاہوں، لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، میں نے کون سا قانون توڑا ہے جو مجھےنظر بند کیا گیا ہے۔
تازہ ترین