• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donald Trump Richest Us President
ڈونلڈ ٹرمپ، 3.7؍ ارب ڈالر اثاثوں کیساتھ امیر ترین امریکی صدر ہیں۔وہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں صدر منتخب ہوئے ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں میں وہ 3500مقدمات میں ملوث رہے۔

ٹرمپ کے والد کا تعلق جرمنی سے تھا جب کہ والدہ اسکاٹش تھیں، انہوں نے زندگی میں کبھی شراب نہیں پی اور نہ ہی سگریٹ نوشی اور منشیات لی۔

تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ، 3.7 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ امریکی تاریخ میں امیر ترین سربراہ مملکت ہیں۔معروف امریکی میڈیا ہائوس کے مطابق، ٹرمپ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 324 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ امریکا کے امیر ترین افراد میں ان کا 156 واں نمبر ہے۔

ان کی ملکیت میں 18 گالف کورسز ہیں ۔اس کے علاوہ ’’ٹرمپ آرگنائزیشن‘‘ کے صدر بھی ہیں۔نیویارک میں پیدا ہونے والے نو منتخب امریکی صدر نے معاشیات میں1968 میں گریجویشن کیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے والد کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہوگئے۔

امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا گالف اور ذرائع آمد ورفت کی آمدنی سال 2015 میں تقریباً38 کروڑ20 لاکھ ڈالرتھی۔

وہ این بی سی ٹی وی نیٹ ورک سے2004 سے2015 کے درمیان’’دا اپرنٹس‘‘نامی ٹی وی سیریزکے معاون پروڈیوسر اور میزبان بھی رہے ہیں۔عمر کے لحاظ سے بھی وہ امریکا کے سب سے زائد عمر میں صدر بننے والی شخصیت ہیں۔

ان کی تاریخ پیدائش 14جون، 1946 ہےاس لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ 70 سال ، 4ماہ اور 25 دن میں امریکی صدر منتخب ہوئے ہیںان سے قبل  رونلڈ ریگن69 سال، 349 دنوں میں امریکی صدر منتخب ہوئے تھے۔

جون 2016 میںمعروف امریکی روزنامے نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ تین دہائیوں میںٹرمپ اور ان کے کاروبار پروفاقی اور ریاستی عدالتوں میں3500 قانونی مقدمات قائم ہوئے۔
تازہ ترین