• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز فلم‘ انڈر ورلڈ؛ بلڈ وارز‘کا نیا ٹریلر

Hollywood Film Under World Blood War Trailer Released
خطرناک ویمپائرز پر مبنی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز’انڈر ورلڈ‘سلسلے کی نئی سنسنی خیز فلم '’انڈر ورلڈ ؛بلڈ وارز‘کانیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارہ اینا فوئیسٹرکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح ایک بار پھر انسانی خون کے پیاسے ویمپائرزاپنے روایتی حریف خونخوار بھیڑیوں کے مابین جاری خطرناک جنگ کی عکاسی کر رہی ہے، جس میں ویمپائرز کی ڈیتھ ڈیلر’سیلین‘ایک بار پھر نامور ہالی وڈ اداکاری کیٹ بیکن سیلے نبھا رہی ہیں۔

ڈیوڈ کیرن، ٹام روزنبرگ اورلین وائس مین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار تھیو جیمز، ٹیرینٹ گیریٹ، تھوبیئس مینزیس،بریڈلے جیمز اور چارلس ڈینس شامل ہیں۔

سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ ہارر ایکشن فلم اسکرین جیمز کے تحت آئندہ سال 6جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین