• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hurriyat Leader Yaseen Malik Again Arrested In Srinagar
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ یاسین ملک کو سرائے بالا میں دستگیر صاحب کے مزار کے قریب سے گرفتارکیا گیاہے۔

یاسین ملک سری نگر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر آج سری نگر کے لال چوک تک بھارتی مظالم کے خلاف نکالے جانے والے آزادی مارچ کی قیادت کررہے تھے اور وہ آزادی مارچ کو لال چوک سری نگر لے جانا چاہتے تھے۔

احتجاجی مارچ کے پیش نظر سری نگر میں لوگوں کے اجتماع اور آزادانہ نقل و حرکت پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔
تازہ ترین