• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی 9 مئی سے شروع ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی 9 مئی جمعرات سے شروع ہوگی۔

حکام وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائنز کی دو پروازیں عازمین کو لےکر روانہ ہوں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز جمعرات کی رات پونے دو بجے روانہ ہوگی، پرواز سے 180 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

نجی ایئر لائن کی دوسری حج پرواز سے150 عازمین کراچی سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

حکام وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی سے دوسری حج پرواز جمعرات کی رات سوا دو بجے روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کیلئے 8 کاؤنٹرز قائم کردیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید