• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان جانے کیلئے پاکستانیوں کا پاسپورٹ لازمی

Essential Passport To Go To Afghanistan In Pakistan
پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستانی حکام کی طرف سے لگائے گئے ایک بڑے بینر کے ذریعے پاکستانیوں کو آگا ہ کیا گیا ہے جس میں یکم جنوری 2017کے بعد افغانستان جانے اور آنے والے ہر پاکستانی کے لئے پاسپورٹ لازمی جبکہ شناختی کارڈ کےذریعے افغانستان جانے اور واپسی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔

مقا می قبائل کو میسر آمدورفت کی سہولت بدستور جاری رہے گی۔

ایف سی حکام نے واضح کیا کہ طورخم بارڈر پر سب سے بڑا مسئلہ پاکستانی جعلی شناختی کا رڈ کا ہے جس کے ذریعے لوگ پاکستان داخل ہورہے ہیں ۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ افغانستان میں انسانی سمگلنگ مافیا نے ایک اعلیٰ کوالٹی کی فوٹو سٹوڈیو قائم کی ہے جس میں مہارت کے ساتھ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے جاتے ہیں لہٰذاطورخم بارڈر پر نادرا کی ایسی کوئی سہولت میسر نہیں ہے کہ اس کی تصدیق کرایا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں یہ اسٹوڈیو لو گو ں سے اس گھناؤنی کاروبار میں 4سے8ہزار روپے لیتے ہیں اس لئے شناختی کارڈ کے ذریعے افغانستان سے پاکستان کے داخلے پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے تحفظا ت کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا کہ یکم جنوری کے بعد آنا جانا پاسپورٹ کے زریعے ہو گا ۔ 
تازہ ترین