• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: آئی جی پنجاب کا آر پی اوز کانفرنس سے خطاب

Ig Punjab Address At Lahore Rpo Conference
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے میلاد النبی کے اجتماعات کی سیکورٹی کا جامع پلان بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں ریجنل پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عید میلاد النبی کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے، کم سن اور نابالغ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کلرک اور ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ایلیٹ اسکواڈ کو غیر ضروری پروٹوکول کیلئے ہرگز استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ یکم جنوری سے تمام تھانوں میں ایف آئی آر اور روزنامچے کا اندراج بذریعہ کمپیوٹر کیا جائے۔
تازہ ترین