• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلڈرز پھر بھتے اور قبضوں کی زد میں

Builders And Under Extortion And Occupations In Karachi
کراچی میں بلڈرز پھر بھتے اور قبضوں کی زد میں آگئے ۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز کا ایران سے بھتہ گروپ چلانے والے کا انکشاف ہوا ہے۔ گذشتہ روز بھتہ نہ دینے والے بلڈر کے دفتر پر کریکر حملے کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

کراچی کے بلڈرز پھر خوف کی زد میں ہیں، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں جاری منصوبوں پرپہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک ماہ سے بھتے کے لئے دھمکیوں کی کالز آرہی ہیں لیکن اس مرتبہ چپ رہنے کے بجائے خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر تمام سیکورٹی اداروں سمیت گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو بھی خط بھیجے گئے۔

اس کے باوجود گذشتہ روز گلبہار میں بلڈر کے دفتر پر کریکر حملہ کیا گیا ۔ صوبائی سطح پر معاملہ حل نہ ہوا تو پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم ،آرمی چیف اور کورکمانڈرسے مدد مانگ لی گئی۔

اکتوبر سے سات واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھتہ خور سلیم چاکلیٹی ایران سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے جس نے ایک بلڈر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا ہے۔

بلڈرز کے مطابق بھتے اور قبضے کے حالیہ واقعات میں شہر کی پرانی تصویر دکھائی دی ہے جسے نہ روکا گیا تو حالات پھر قابو سے باہر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین