• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کے موقع پر داعش کے حملوں کا خطرہ ہے،ایف بی آئی

Isis Threatens Attacks On Christmas Eve The Fbi
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں سے کہا ہے کہ داعش کے حاميوں کی جانب سے کرسمس کی چھٹيوں کے موقع پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ہے۔

ايف بی آئی کے مطابق دہشت گرد تنظيم نے اپنے حاميوں سے کہا ہے کہ وہ اجتماعات اور گرجا گھروں کو نشانہ بنائیں۔ یہ تنبيہ امریکا کے گرجا گھروں کی ايک فہرست داعش کی حامی ويب سائٹس پر شائع ہونے کے تناظر ميں جاری کی گئی ہے۔ يہ بھی کہا گيا ہے کہ کسی ٹھوس اور مخصوص حملے کے شواہد نہيں ہيں تاہم احتياط لازمی ہے۔

واضح رہے کہ برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے بعد یورپ سمیت کئی ممالک میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں بھی کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنانے کے دعوےسامنے آئے تھے ۔ 
تازہ ترین