• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،دودھ فروشوں کی من مانی، 85 روپے فی کلو فروخت

Milk Vendors Arbitrarily Increased Milk Price By Rupees 85 Per Kilo Gram
کراچی کے ڈیری فارمرز نے قاعدے قانون کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا، سرکار نے فی کلو دودھ کی قیمت 80 روپے مقرر کررکھی ہے مگر شہر بھر میں 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

کمشنر نے گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا انتباہ دیا تو دودھ فروشوں نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

لگتا ہے ڈیری فارمرز نے ٹھان رکھی ہے کہ کراچی میں دودھ ایسے بیچا جائے کہ خریدنے والوں کو چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔

شہر کی یومیہ ضرورت 56 لاکھ لیٹر ہے تاہم ڈیری فارمرز کا مؤقف ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث وہ اپنا کاروبار ختم کررہے ہیں اور سپلائی کم ہونے سے کراچی کو ضرورت سے تیس فیصد کم دودھ مل رہا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے بتایا کہ مڈل مین کو ادائیگی 71 روپے سے بڑھا کر 75 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، مارچ تک دودھ کی قیمت 12 روپے تک نہ بڑھائی گئی تو دودھ کا کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

ویسے تو سرکاری نرخ 80 روپے ہے لیکن اب عوام کو دودھ 84 سے 85 روپے میں فروخت ہونا شروع ہوگیا ہے۔

کمشنر کراچی نے خبردار کیا ہےکہ دودھ 80 روپے میں ہی فروخت ہوگا، مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔
تازہ ترین