• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری سے کوئٹہ کراچی شاہراہ 24 گھنٹے بند رہی

Quetta Karachi Highway Snow Was Closed For 24 Hours
شدید برف باری سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر منگوچر اور کھڈ کوچہ کے درمیان کئی گاڑیاں پھنسیں تو جیو نیوز نے برف میں پھنسے افراد میں سے ایک خاتون مسز امتیاز سے رابطہ کرکے ان کی گفتگو نشر کی، معاملہ جیو نیوز پر آنے کے بعد شاہراہ کو کلیئر کر کے راستہ کھول دیا گیا۔

بلوچستان میں کئی برس بعد ہوئی زبردست قسم کی برف باری، ایسے میں کئی شاہراہیں برف پڑنے سے بند ہوئیں جب کہ کئی سڑکوں پر برف باری سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ کراچی شاہ راہ پر منگوچر اور کھڈ کوچہ کے درمیان متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر ایک خاتون مسز امتیاز نے بتایا کہ مسافر سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں اور علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب نہیں۔

دو گھنٹے بعد جیو نیوز نے اس خاتون سے دوبارہ رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک بحال کرا دی گئی ہے۔
تازہ ترین