• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: کوژک ٹاپ پر پھر برف باری، موسم شدید سرد

Chaman Korak Top Gets Another Snowfall Weather Turns Extreme Cold
چمن میں کوژک ٹاپ پر پھر برف پڑنے لگی، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم سخت سرد ہوگیا، پائپ لائنیں جمنے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ۔

چمن کوژک ٹاپ پر دو روز کے بعد برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے باعث کوژک ٹاپ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ کان مہترزئی کے مقام پر بھاری گاڑیوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، ادھرہرنائی، کوئٹہ اور زیارت شاہراہ پانچ دن سے بند ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی ٹھٹھراتی سردی کا راج ہے، پنجاب اور سندھ کے شہروں میں کہیں کہیں یخ بستہ ہوائوں سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے، ملک کے بالائی شہروں میں بھی درجہ حرارت کا پارہ کم ہے، کڑاکے کی سردی پڑنے پر استور میں شہری گھروں میں محصور ہوگئے، جبکہ واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
تازہ ترین