• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاڑے کی دھوم بڑھانے کو تیار

New Rain And Snow Up To Increase Winter Dhoom
بارش اور برف باری کا ایک اور سلسلہ جاڑے کی دھوم بڑھانے کو تیار ہے، آئندہ ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں بارش کی ساتھ شدید برف باری کی بھی پیشگوئی کردی، کراچی سمیت سندھ بھر میں دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں حالیہ برف باری اور بارش سے صوبے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا،اس بارش اور برف باری کےاچھے اثرات فصلوں اور باغات پرمرتب ہوں گے توزیر زمین تیزی سے گرتی پانی کی سطح کو بھی سہارا ملے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے پچھلے 6 ماہ سے خشک سالی کی لپیٹ میں تھے،صوبے کے 8اضلاع سے لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوچکی تھی۔

گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کیا وہاں اس بارانِ رحمت سے زمینداروں کے دل بھی کھل اٹھے اور انہوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین