• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا

Zahid Shaheed Ssp Gondal Belonged To Mandi Bahauddin
لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے علاقے سندا تھانہ میانہ گوندل سے ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے زرعی ترقیاتی بینک کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد خا ں گوندل مرحوم کے تین بیٹوں میں سے ایک شہید زاہد محمود بھی تھے۔

شہید زاہد محمود گوندل کے سوگواروں میں والدہ، بیوہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

ان کے ایک بھائی شاہد گوندل مرحوم نے ضلع کونسل کا الیکشن لڑا تھا جبکہ دوسرے بھائی شہزاد گوندل بطور ڈی سی انکم ٹیکس لاہور تعینات ہیں۔
تازہ ترین