• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع ،امریکا دو ریاستوں کے قیام سے ہی مکر گیا

Israel Palestinian Conflict The Us Retracted From The Establishment Of Two States
ٹرمپ انتظامیہ کا ایک اور یو ٹرن ، امریکا اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام سے ہی مکر گیا ۔

وائٹ ہا ؤس کے عہدیدار کا کہناہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر اصرار نہیں کرے گا، ایسے دو ریاستی حل کا کوئی فائدہ نہیں جس سے امن نہ لایا جا سکے ۔

عہدیدار کا کہناہے کہ ٹرمپ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ قیام امن کے حامی ہیں چاہے اس کا تعلق دو ریاستوں کے قیام سے نہ ہو۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ہدایات جاری نہیں کرنا چاہتا۔
تازہ ترین