• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما فیصلے کے بعد سیاست میں بھی رد فساد شروع کرینگے:طلال چوہدری

Well Also Start Raddul Fasad In Politics After Panama Desicion Talal Chaudhry
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ پاناما کے فیصلے کے بعد سیاست میں بھی رد فساد شروع کریں گے جس کے بعد گالیاں دینے والے نظر نہیں آئیں گے۔

اگر پاکستان میں اسلامی قوانین نافذ ہوں تو امریکی کورٹ نے جو فیصلہ دیا تھا اس پر خان صاحب کو سنگسار کر دیا جائے، پاناما کے فیصلے کے بعد سیاست میں بھی رد فساد شروع کریں گے۔

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایک بار پھر نواز شریف کی شفافیت اور بے گناہی پر مہر لگائے گی۔

اسلام آباد میں طلال چوہدری اور طارق فضل نے نیوز کانفرنس کی، اس دوران طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے پاناما کو سیاسی رنگ دیا، حقائق مسخ کئے، ہربیان میں وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر وزیر اعظم کے خلاف فیصلے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،چھوٹو گینگ چاہے جتنا بھی ججز پر دباؤ ڈال لے قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ نواز شریف سے سیاسی دشمنی کا بدلہ لینا ہے، وہ اپنے بچوں کے بارے میں بھی حلفیہ بیان دیں۔
تازہ ترین